204 پولیس اہلکاروں کو مرکزی وزیر داخلہ کا خصوصی آپریشن میڈل

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی تفتیشی ایجنسیوں، مرکزی پولیس دستوں اور ریاستی پولیس فورسز کے 204 فوجیوں اور افسران کو سال 2023 کے لیے ‘مرکزی وزیر داخلہ کے خصوصی آپریشن میڈل’ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔منگل کو ان افسران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ انہیں چار خصوصی آپریشنز میں بہادری کے لیے یہ تمغہ دیا گیا ہے۔یہ تمغہ 2018 میں اعلیٰ سطحی منصوبہ بندی کے ذریعے چلائی جانے والی مہمات کو تسلیم کرنے کے مقصد سے بنایا گیا تھا۔ اس سال سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے 51، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سے 09، نیشنل کرائم بیورو سے 14، آندھرا پردیش پولیس سے 12، آسام سے 05، گجرات سے 20، جھارکھنڈ سے 16، مدھیہ پردیش سے 21، تمل ناڈو سے 19، تلنگانہ سے کے 22 ، 10 مغربی بنگال کے، تین اتراکھنڈ اور دو تریپورہ کے جوانوں اور افسروں کو دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ انسداد دہشت گردی، سرحدی آپریشنز، اسلحہ کنٹرول، انسداد منشیات کی اسمگلنگ اور ریسکیو آپریشن جیسے شعبوں میں خصوصی آپریشنز کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو کیا جاتا ہے۔ ایک سال میں، عام طور پر ایوارڈ کے لیے 3 خصوصی آپریشنز پر غور کیا جاتا ہے اور غیر معمولی حالات میں، ریاست یا یونین ٹیریٹری پولیس کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 تک خصوصی آپریشنز کے لیے ایوارڈ دیا جا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا