ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے اسپین کو 6-1 سے ہرایا

0
0

یواین آئی
اینٹورپ؍؍ ھرمنپریت کی شاندار دو گولوں کی مدد سے ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے ہفتہ کو بیلجئیم کے اینٹورپ میں اپنے دورے کے دوسرے مقابلے میں ا سپین کو 6-1 سے شکست دی۔دنیا کی پانچویں نمبر کی ٹیم ہندستان کی جانب سے ھرمنپریت نے 28 ویں اور 32 ویں منٹ میں دو گول کئے جبکہ ٹیم کے دیگر گول من پریت سنگھ نے 24 ویں منٹ، نیل کانت شرما نے 39 ویں منٹ، مندیپ سنگھ نے 56 ویں اور روپندر پال سنگھ نے 59 ویں منٹ میں کئے ۔ اسپین نے پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا اور اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول میں تبدیل کر دیا۔ لیکن میچ کے 24 ویں منٹ میں کپتان من پریت سنگھ نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ من پریت کے گول کے چار منٹ کے اندر اندر ہی ھرمنپریت نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری 2-1 کردی۔ تیسرے کوارٹر کے بعد ہرمن پریت اور نیل کانت کے گول سے ہندوستان نے 4-1 کی برتری حاصل کر لی۔ مندیپ کے 56 ویں اور روپندرپال کے 59 ویں منٹ میں گول کی بدولت ہندوستان نے مقررہ وقت تک 6-1 سے یہ مقابلہ جیت لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا