’ہم پکے ہندوستانی اور ملک کی خطرناک سرحدوں پر آباد‘

0
0

پونچھ کے بے گناہ لوگوں پر لگاپہ ایس اے جلد ہٹاکر رہاکیا جائے :مولوی فرید ملک
لازوال ڈیسک

پونچھ ؍؍ پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیر مین مولوی فرید ملک نے پریس بیان جاری کرکے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پونچھ کے کچھ بے گناہ لوگوں کو پی ایس اے لگا کر گرفتار کیا ہوا ہے ۔مولوی فرید ملک نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ ہم پکے ہندوستانی اور ملک کی خطرناک سرحدوں پر جہاں آئے روز پڑوسی دشمن ملک کی دہشت اور ڈر وخوف سے زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں پاک دشمن فوج آئے دن فائرنگ کرکے پونچھ کے لوگوں ڈرارہی ہے وہیں ہمارے حکمرانوں نے ہمارے ہی لوگوں پر پی ایس اے لگا کر یرغمال بنایا ہوا ہے اور آج وہ جیل میں بند ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہے ۔اس طرح سے عوام کے دلوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ مولوی فرید ملک نے گزشتہ چند دن پہلے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ. اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ آئی جی پولیس جموں .آرمی کے اعلی افسران سے مل کر یہ مطالبہ کیا تھا کہ مولوی الطاف جو کہ ریٹائرڈ ٹیچر ہیں ان کو اور ان کے ساتھ پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جن کے خلاف پی ایس اے لگاکر گرفتار کیا ہوا ہے ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے کیونکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہ لوگ گناہ گار ہیں کوٹبلوال جیل میں قید مولوی الطاف سے مولوی فرید نے ملاقات بھی کی مولوی فرید نے راجوری پونچھ کے لوگوں سے بھی یہ گزارش کی ہے کہ پرامن اور بھائے چارے کے ساتھ زندگی بسر کریں اور ہمارا یہ ملک جو ایک گلدستہ ہے جہاں ہندو مسلم سکھ عساء سب ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت سے زندگی گزارتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا