BDCچنائو کے شیڈول کا اعلان ، انتخاب پارٹی خطوط پر ہوگا؛مثالی ضابطہ اخلاق نافذ
26629 رائے دہندگان 310 بی ڈی سی چیئر پرسنوں کا اِنتخاب کریں گے؛نامزدگی کاغذات کی تاریخ 9؍ اکتوبر تک مقرر، چنائو 24؍ اکتوبر کو ہوگا
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍دفعہ370ختم کئے جانے کے بعد سے پیداشدہ غیریقینی صورتحال اورسیاسی سرگرمیوں کے مسلسل سناٹے کے بیچ جموں و کشمیر میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسلوں (بی ڈی سی) کے چیئر پرسن کے انتخاب کااعلان کردیاگیاہے جو24 اکتوبر کو ہوگا ، چیف انتخابی افسر (سی ای او) نے آج شام یہاں اعلان کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او شلیندرا کمار نے کہا کہ ریاست میں بی ڈی سی چیئرمین کے لئے انتخابات پہلی بار ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 9 اکتوبر کو ہوگی اور جانچ پڑتال کی تاریخ 10 اکتوبر کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دستبرداری کی تاریخ 11 اکتوبر کو ہوگی اور انتخابات 24 اکتوبر کو ہوں گے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور اسی دن نتائج کا اعلان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 26629 الیکٹرٹر ہیں ، جن میں 316 بلاکس میں 8313 خواتین الیکٹرٹر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈکے( سی ای او) جے اینڈ کے ، شیلندر کمار جو پنچایتی راج ایکٹ 1989کے تحت الیکشن اتھارٹی بھی ہیں نے آج جے اینڈ کے میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ( بی ڈی سی ) کے لئے شیڈو ل کا اعلان کیااور 24؍ اکتوبر 2019ء کو انتخابات کی تاریخ مقرر کی ۔شیلندر کمار نے کہا کہ الیکشن نوٹیفکیشن یکم اکتوبر 2019 ء کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی نامزدگی 9؍ اکتوبر 2019 ء تک جاری رہے گی۔ اسی طرح کاغذات کی جانچ پڑتال 10؍ اکتوبر 2019 ء کو ہوگی جبکہ کاغذات واپس لینے کی تاریخ 11؍ اکتوبر 2019ء مقرر کی گئی ہے۔انتخابات 24؍ اکتوبر 2019ء کو عمل میں لائے جائیں گے۔پریس کانفرنس جس میں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔سی ای او نے مزید کہا کہ اِنتخابی عمل 5؍ نومبر 2019ء کو مکمل ہوگا ۔ووٹ ڈالنے کے اوقات صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سہ پہر 3بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی اور نتائج کا اعلان بھی اسی دِن کیا جائے گا۔سی ای او نے اعلان کیا کہ مثالی ضابطہ اخلاق پر فوری طور عمل ہوگا اور ایم سی سی کے تمام پراویژنزتمام پنچایت حلقوں ( دیہی علاقوں ) پر عائد ہوں گے اور تمام اُمید وار ، سیاسی جماعتیں اور ریاستی و مرکزی حکومتوں پر قابل اطلاق ہوگا۔شیلند کمار نے کہا کہ بی ڈی سی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوں گے اور ایک بلاک کو ایک حلقہ تصور کیا جائے گااور حلقہ پنچایتوں کے تمام منتخب پنچ اور سرپنچ جو اس بلاک کے دائرے میں آتے ہوں وہ اُس بلاک کے لئے الیکٹورل کالج تشکیل دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ ریاست کے 316بلاکوں میں سے دو بلاک ایسے ہیں جہاں کوئی منتخب پنچ یا سر پنچ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ چار بلاک ایسے ہیں جہاں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلاکوں کے لئے الیکٹورل رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ الیکٹورل افسران کی تقرری کے عمل کے دوران فوٹو الیکٹورل رولز تیار کئے گئے ہیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ شیڈو کاسٹ ، شیڈول ٹرائب اور خواتین کے لئے پنچوں اور پنچ حلقوں کی ریزرویشن کے سلسلے میں نوٹیفکیشن پنچایتی انتخابات کے قوانین اور ایکٹ کے تحت بااختیار حکام یعنی دیہی ترقی محکمہ ، جے اینڈ کے کے ڈائریکٹروں نے جاری کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایس ٹی اور ایس سی زمروں میں خواتین کے لئے ریزرویشن رکھی گئی ہے جس میں ایس ٹی میں 21 اور ایس سی کوٹا میں 7نشستیں شامل ہیں۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ جہاں انتخابات منعقد کرنے کا پروگرام جاری کیا گیا ہے وہاں ایک بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے لئے ایک پولنگ مرکز قائم کیا جائے گا اور اسی طرح ریاست بھر میں 310پولنگ مراکزجن میں ہر بلاک میں ایک مرکز قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے 22اضلاع کے 316بلاکوں میں 26629 رائے دہندگان موجود ہیں جن میں 8313خواتین اور 18316مرد رائے دہندگان موجود ہیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ الیکشن حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان انتخابات کے دوران رائے دہندگان کی ضروری نشاندہیEPICکے ذریعے کی جائے گی تاہم الیکشن انتخابی حکام نے متبادل دستاویزات کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جسے نشاندہی کے مقصد کے لئے وہ رائے دہند گان استعمال کریں گے جنہیں ابھی تک EPIC اجرا نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی سیز کی چیئر پرسنوں کے انتخابات کے دوران بیلٹ بکسوں کا استعمال کیا جائے گا چوں کہ انتخابات خفیہ ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لائے جائیں گے ۔انتخابی عمل کے دوران شفافیت یقینی بنانے کے لئے سی ای او نے کہا کہ انتخابات کے دوران جنر ل اوبزر تعینا ت کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کے عمل میں او ر بہتری لانے اور الیکشن اخراجات پر نگرانی یقینی بنانے کے لئے اُمیدواروں کو ایک علاحدہ بینک اکائونٹ کھولنا ہوگا اور اسی اکائونٹ سے وہ انتخابات کے اخراجات پورے کریں گے۔پوری انتخابی عمل کے دوران تمام ضلع سطحوں پر کنٹرول روم اور شکایتوں کو درج کرنے کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام امید وار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ ایک مقررہ رجسٹر میں یومیہ اخراجات کا ریکارڈ درج کریں گے جو نامزدگی کی تاریخ سے نتائج کی اعلان کے تاریخ تک امید وار کو ’’ ایکسپنڈیچر رجسٹر ‘‘ کی صورت میں فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہر امید وار کی اخراجات کی حد 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔تمام انتخابی عمل کے دوران ویڈیو گرافی کی جائے گی جس کے لئے ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن افسران ( ڈپٹی کمشنر ان ) کافی تعداد میں ویڈیو اور ڈیجیٹل کیمرہ ٹیمیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بارہمولہ اور کپواڑہ میں صرف دو سرپنچ حراست میں ہیں۔ حکام کے پاس جانے کی صورت میں ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے ان کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ انتخابات کے آزادانہ ، منصفانہ ، ہموار اور پرامن انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی سی کے چیئرپرسن کا انتخاب پارٹی خطوط پر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی سی کے چیئرپرسن کے انتخاب کے انعقاد کے لئے ، ایک بلاک کو ایک حلقہ کے طور پر لیا جاتا ہے اور بلاک کے اندر آنے والے حلقہ پنچایتوں کے تمام منتخب پنچوں اور سرپنچوں نے اس بلاک کے لئے انتخابی کالج تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج نے اپنے حلقہ پنچایت حلقہ کے ساتھ ہی بی ڈی سی کو مطلع کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ریاست میں 316 بلاکس میں سے دو ایسے بلاکس ہیں جہاں منتخب پنچ یا سرپنچ نہیں ہیں اور اس طرح انتخابات نہیں ہوں گے۔ وہاںانہوں نے کہا کہ چار بلاک ایسے ہیں جہاں خواتین پنچ اور سرپنچ دستیاب نہیں ہیں جو محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے جاری کردہ ریزرویشن نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کے لئے مختص ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بی ڈی سی کے لئے ایک پولنگ اسٹیشن ہوگا ، اس کے مطابق ، ریاست میں 310 پولنگ اسٹیشن تشکیل دیئے گئے ہیں ، ہر ایک بلاک میں ایک جہاں پر واجبات کی اطلاع دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی سی کے چیئر پرسن کے انتخابات کے دوران بیلٹ بکس کا استعمال کیا جائے گا کیونکہ یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ انتخابات میں آسانی سے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسرز کو بیلٹ باکسوں کی کافی تعداد دستیاب کردی گئی ہے۔تمام اہم واقعہ کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔ ضلع پنچایت کے انتخابی افسران اس مقصد کے لئے کافی تعداد میں ویڈیو اور ڈیجیٹل کیمرا ٹیموں کا انتظام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیوگرافی کے پروگراموں میں کاغذات نامزدگی جمع کروانا ، اس کی جانچ پڑتال اور علامتوں کی الاٹمنٹ ، بیلٹ باکسز کی اسٹوریج اور تقسیم ، امپورٹ میٹنگز ، مہم کے دوران جلوس ، پوسٹل بیلٹ پیپرز بھیجنے کا عمل ، پولنگ کا عمل اور ووٹوں کی گنتی شامل ہوگی۔