امریکہ سے لوٹے وزیر اعظم مودی

0
0

سرجیکل اسٹرائیک کو یاد کرکے پاکستان کو اشاروں میں دیا جواب
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍امریکہ کے سات دنوں کے دورے کے بعد وزیر اعظم مودی ہفتہ کو ملک لوٹ آئے۔ رات 8 بج کر 10 منٹ پر ان کا طیارہ دہلی کے پالم ائیر پورٹ پر پہنچا۔ ائیر پورٹ پر بی جے لیڈروں اور ممبران پارلیمنٹ نے ان کا گلاب کا پھول دے کر استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں دہلی کے سبھی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ائیر پورٹ کے باہر بی جے پی کے ہزاروں کارکنان موجود تھے۔ یہ سبھی مودی مودی کے نعرے لگا رہے تھے۔ پالم ائیر پورٹ کے باہر ایک اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا ، جہاں سے انہوں نے لوگوں کو خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے ملک کو سلام کرتا ہوں ، 130 کروڑ ہندوستانیوں کو سلام کرتا ہوں ، میں 2014 میں الیکشن جیتنے کے بعد امریکہ اور اقوام متحدہ گیا تھا۔ 2019 میں بھی گیا ، لیکن میں نے جو فرق محسوس کیا وہ یہ کہ دنیا میں ملک کا وقار بڑھا ہے۔ غیر مقیم ہندوستانیوں نے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل ذکر ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہاوڈی مودی میں ملک کی اہمیت کو سبھی نے دیکھا۔ نیویارک پہنچا تو وہاں پر جتنے لوگوں سے ملا ، ان کا کہتا ہوتا تھا ہاوڈی مودی ، امریکہ میں ہر کسی کی زبان پر ہاوڈی مودی تھا۔ دنیا بھر میں ہندوستان کی عزت ہے۔وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر پاکستان کو بھی سخت جواب دیا۔ سرجیکل اسٹرائیک کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 28 ستمبر کی رات ہے۔ تین سال پہلے ایک وہ بھی 28 ستمبر کی رات تھی ، جس میں میں پوری رات نہیں سو سکا تھا۔ ہر لمحہ ٹیلی فون کی گھنٹی بجنے کا انتظار کررہا تھا۔ اس رات ہندوستان کے جانباز جوانوں نے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ سرجیکل اسٹرائیک کر کے ہندوستان کی آن بان شان کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ میں آج اس رات کو سلام کرتا ہوں ، ان جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔بی جے پی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے امریکہ میں جس طرح سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا اور اقوام متحدہ کے اسٹیج سے پاکستان کو بے نقاب کیا ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے اس جشن کی تیاری کی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا