محترمہ سریر فاطمہ کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

0
0

 

41سالہ ملازمت کے دوران موصوفہ نے اپنا کام نہایت ہی حو ش اسلوبی سے انجام دیا : مقررین
ناظم علی خان
مینڈھر//ٹیچر ایسو سی ایشن ہرنی نے محترمہ سریر فاطمہ کے اعزاز میں ایک بڑی الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ہرنی زون کے سینکڑوں اساتذہ نے شمولیت کی ۔محترمہ سریر فاطمہ تقریباً 41سال ایجوکیشن محکمہ میں گزارنے کے بعد 31جولائی کو سبکدوش ہوگئی اس پروگرام میںجہاں محکمہ تعلیم کے افراد بڑی تعداد میں شامل تھے وہیں دوسرے محکمہ جات کے لوگ بھی شامل تھے اسکے علاوہ بہت ساری سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی اس پروگرام کی صدارت زونل ایجوکیشن آفیسر ہرنی محترم نذیر احمد نے کی پروگرام میں مقررین نے محترمہ سریر فاطمہ کو محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہونے پر مبار کباد پیش کی انہوں نے کہا کہ موصوفہ نیک سیرت اور اپنے کام کو سنجیدگی اور شائستگی سے انجام دیتی تھی اپنی 41سالہ ملازمت کے دوران موصوفہ نے اپنا کام نہایت ہی حو ش اسلوبی سے انجام دیا مقررین نے میڈم سریر فاطمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک نہایت ہی مخلص اورایماندار استانی رہی انہوں نے جہاں جہاں بھی کام کیا نہایت ہی خوش اسلوبی سے سر انجام دیا مزید کہا کہ جس طریقے سے انہوں نے دوران ملازمت اپنا کام سر انجام دیا آئندہ بھی ہمیں امید ہیکہ وہ سبکدوشی کے بعد بھی تعلیم وتعلیم کا کام کرتی رہیں گی جبکہ مقررین نے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیاجن میں صدر ٹیچر ایسو سیشن آصف اقبا ل خان ،جمیل احمدخان،ممتاز احمد خان،محمد منشی،محمد شفیق،آفتاب حسین شاہ نائب تحصیلدار محترمہ شمیم اختر ریٹائرڈ زیڈ ۔ای۔او کے نام سرفہرست ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا