افواہ اُڑانے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی: منیر خان

0
0
پولیس کو غیر مسلح کرنے کی افواہیں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی
کے این ایس
 
سرینگرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاداور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو نکارتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بنیاد باتیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ٹویٹ جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ ”پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اسلحہ سرکار کو واپس کریں اور تمام پولیس اسٹیشنوں کا چارج سی آر پی ایف اور فوج کے حوالے کردے“ پر اپنے رد عمل میں منیر احمد خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہ بازی مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ خان کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے اس قسم کی بے بنیاد باتیں پھیلائی ہے اس کی وجہ سے ماحول انتہائی حد تک خراب ہوا۔ جس کسی نے بھی اس بدنیتی پر مبنی افواہ کو اُڑایا ہے ہم اُس پر شکنجہ کسنے کی تیاری کررہے ہیں۔اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے ریاست اور ملکی سلامتی کےلئے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں اور یہ فورس مستقبل میں بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرےگی۔
 
 
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا