ایس ڈی ایم ، ایس ڈی پی دفتر کے علاہ اودیگر دفاتر کاقیام بھی عمل میں لایاجائے: شکیل احمد میر
عمران شفیع
تھنہ منڈیتھنہ منڈی کو اگر چہ تحصیل درجے سے ترقی دے کر سب ڈویژن بنے عرصہ پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں ،مگر تاحال تھنہ منڈی میں محض ایس ڈی ایم، ایس ڈی پی او آفس کے علاوہ کوئی بھی دفتر نہیں، جن میں رینج آفیسر، اے ای ای اے ای ای پی ڈبلیو ڈی ، اے ای ای پی ایچ ای اے ای ای پی ڈی ڈی ، فائر سروسز، وغیرہ جیسے اہم دفاتر نہیں قائم ہوئے جن سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور آئے روز بجلی وپانی کی ایک معمولی این او دسی حاصل کرنے کے لیے عوام کو راجوری کا سفر کرنا پڑ رہا ہے جوکہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے ۔صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مفاد کی خاطر ان دفاتر کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ غریب عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ،میر نے مزید کہا کہ تھنہ منڈی ریاست کا غالباً پہلا سب ڈویژن ھے جس میں اسقدر اہم اور ضروری دفاترکے علاوہ فائر سروس اسٹیشن اور آئی ٹی آئی کالج بھی موجود نہی ہے ۔لہٰذا گورنر انتظامیہ اس ضروری معاملات کی طرف فوری خصوصی توجہ دے۔