رام بن میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، 3مسافر ہلاک ،11گیارہ

0
0

زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن
لازوال ڈیسک

چندرکوٹرام بن میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ٹیمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالہ میں جاگرا جس کے نتیجے میں 3افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 11کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ رام بن کے چندرکوٹ کے قریب میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک ٹیمپو زیر نمبر JK02AH-0657کونفرنالہ ندرکوٹ میںڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالہ میں جاگرا جس کے نتیجے میں 15مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی انتظامیہ سے وابستہ آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تین مسافروں کو مردہ قرار دیا جبکہ باقی گیارہ کو مختلف اسپتالوں میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ڈاکٹر بشارت حسین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین افراد اس المناک حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ گیارہ کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک قرار دے کر اُنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے حوالے سے جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا