یواین آئی
سرینگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال متحدہ اپروچ کی متقاضی ہے۔کشمیر کے موجودہ صورتحال کے تئیں اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا: ‘میں نے ریاست میں ابھر رہی صورتحال کے تناظر میں جموں کشمیر کی مین اسٹریم جماعتوں کے سربراہوں اور اپنے سابق رفقائے کار سجاد لون اور عمران رضا انصاری کے ساتھ بات کی، اس بات پر اتفاق رائے بڑھ رہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال متحدہ اپروچ کا تقاضا کررہی ہے’۔قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے وادی میں پیدا شدہ غیر یقینی اور اضطرابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔فاروق عبداللہ نے محبوبہ مفتی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ اسی ہفتے کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔