مقامی لوگوں کا محکمہ تعلیم کے تئیں اظہار تشکر
ریاض ملک
منڈی //تحصیل منڈی کے گاﺅں اڑائی کا گورنمنٹ مڈل سکول محلہ ٹھکراں جو کہ خستہ حالی کا شکار تھا ، جس میں آٹھ جماعتوں کے لئے بیٹھنے تک کہ لئے کمرے دستیاب نہیں تھے ۔ جس کو دیکھتے ہوے عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین مولوی فرید ملک نے موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر کو بلاکر آگاہ کیا جس کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے حرکت میں آتے ہوے اسکول کہ عمارت کے لئے نو لاکھ روپے واگزار کرواکر نئی عمارت تعمیر کرنے کا حکم صادر کردیا، جس کو دیکھتے ہوے لوگوں نے محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ مولوی فرید ملک کا بھی شکریہ اداکیا۔ ، اس موقع پر ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں نئی عمارت کی تعمیر کے بارے میں غور حوض کیا گیا۔اجلاس کی صدارت انچارج ہیڈ ماسٹر محمد خورشید صابری نے کی اس دوران سرپنچ حلقہ اسلم تانترے پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین مولوی فرید ملک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے -اسکول ہیڈماسٹر محمد اکرم ٹھکر اور دیگر ا سکول عملہ اور وہاں پر موجود لوگوں نے اسکول میں زیر تعلیم طلباءکی پریشانیوں کے ازالہ پر فرید ملک کی کوششوں کو سرہاتے ہوے کہا کہ اس سے قبل کئی سالوں سے محکمہ ایجوکیشن کے نوٹس میں اس پریشانی کو لایاجاتارہامگر کوئی کام نہیں ہوا۔ آج اسکول کی عمارت کے لئے واگزار کی گئی رقم پر محکمہ کا شکریہ اداکرتے ہوے جگہ کا تعین کرکے جلد سے جلد کام لگانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس دوران ا سکول کی عمارت کی تعمیر میں کسی قسم کا زیر زبر برداشت نہیں کیا جاے گا – مولوی فرید ملک نے کہا سکول کی عمارت اچھی طرح بنانی ہوگی – انہوں نے اسکول عمارت کے لئے جگہ دینے والے حاجی محمد ایوب کا بھی شکریہ اداکیا – اس کے علاوہ تمام اساتذہ کو ہدائیت دی کہ وہ تعمیر میں سرت لاتے ہوے مضبوطی کے ساتھ کام انجام دیں – اس موقع پر سرپنچ محمد اسلم تانترے ممبر پنچائیت منظور احمد ممبر پنچائیت محمد اکرم، محمد شریف، محمد فاروق وغیرہ تمام نے اس عمارت کی منظوری پر محکمہ ایجوکیشن اور مولوی فرید ملک کا شکریہ اداکیا ۔