سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دونو ممالک کے لئے نقصان دہ :مولوی فرید ملک

0
0

 

ساوجیاں میں شیلنگ کی وجہ سے چار مکانوں کو شدید نقصان
ریاض ملک
منڈی //ساوجیاں سیکٹر میں شام چار بجے کے بعد شدید گولہ باری اور شیلنگ سے لوگوں میں سخت افراتفری ہے . اس دوران دونوں جانب کی گولہ باری رات دیر گئے تک جاری تھی ابھی تک جس کے نتیجہ میں چار مکانوں کو شیل لگنے سے شدید نقصان پہنچاہے ۔ عاملہ بیگم , محمد فاروق پسران عبدالغنی شکیلاحمد ولد غلام رسول اور نور محمد کے مکانوں پر ماٹر شل لگنے سے مکانوں کا شدید نقصان ہواہے – اس حوالے سے سماجی شخصیت مولوی فرید ملک نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد سرحدوں پر لوگوں کے نقصانات کا جائیزہ لے کر انہیں انصاف فراہم کرے – انہوں نے اس موقع پر دونوں ممالک ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحدوں پر سے تناو کو ختم کریں جو بھی مسئلہ ہو اسے باہمی بات چیت سے حل کریں – بچارے سرحدی مکینوں پر آگ کے گولے برسانے بندکریں – یہ گولہ باری شیلنگ اور روزانہ جنگ بندی ماہدہ کی خلاف ورزی دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے ۔ اور سرحدی عوام روز بروز ان پریشانیوں کو بھگت رہی ہے ، اس لئے دونوں ممالک نظم وضبط کو قائیم رکھتے ہوے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا