سید شفقت حسین شاہ جعفری عاصی
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
پیکر نور جلوہ نماں ہو گیا
دیکھو دیکھو یہ فضل خدا ہو گیا
لائے تشریف دنیا میں شاہ امم
سب زمانہ انہیں پہ فدا ہو گیا
ان کے آنے سے نت اک بہار آگئی
پورے عالم کو سب کچھ عطا ہو گیا
بے کسوں اور یتیموں کا آیا ولی
ان سبوں کے لئے آسرا ہو گیا
حوصلے بے کسوں کے جواں ہو گئے
ظالموں کا ستم بھی فنا ہو گیا
ظلم کی آندھیاں جو چھٹنے لگیں
محو حیرت تھا عالم یہ کیا ہو گیا
آئے رحمت جو بن کرنبیﷺ آخری
رنگ عالم کا بھی اک نیا ہو گیا
ان کے آنے سے پہلے تھے ظلم وستم
وہ جو آئے نظام اک نیا ہو گیا
دین حق کا جو اعلان کرنے لگے
عرب سارا ہی ان پر خفا ہو گیا
پوری دنیا میں اک انقلاب آگیا
پیکر نور جلوہ نماں ہو گیا
جو زمین پر حبیب خدا آگیا
دین حق آصیؔآشنا ہو گیا
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰