منڈی کے کئی گاﺅں بجلی کی آنکھ مچولی سے متاثر ،بجلی کی خستہ حالی اور دعوے ڈیجیٹل انڈیا کے !!

0
0

امتحانات کے دنوں میں بجلی کی کٹوتی طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ ، محکمہ بجلی خوش کے ناخن لیں
ریاض ملک

منڈی// کئی ماہ سے ساوجیاں منڈی راجپورہ اور اس کے ملحقہ علاقاجات میں بجلی کی خستہ حالی کو لیکر عوام سخت پریشان ہے ۔ جبکہ ان دنوں ساوجیاں اور اسکے ملحقہ علاقاجات میں بجلی کی ایک دوبار دن رات میں چمک ہی دیکھائی دیتی ہے، محکمہ کے کارکنان اور آفیسران خاموش تماشاہی بنیں عوام کا استحصال کرنے پر تلے ہوے ہیں ، محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے منڈی ساوجیاں کی عوام اس دور میں بھی گھپ اندھرے میں ہے – عوام منڈی راجپورہ ساوجیاں میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے ، راجپورہ سے دلشاد ڈار نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہاکہ گزشتہ چھ دنوں سے راجپورہ محلہ ڈاراں کا ٹرانسفارمر جل چکاہے- مگر ابھی تک اس کی مرمت کرکے بجلی سپلائی نہیں کی گئی ، کئی بار محکمہ کو مطلع بھی کیا گیا ،لیکن پھر بھی کوئی کاروائی عمل نہیں آئی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ بجلی مسلم علاقاجات میں جان بوجھ کر بجلی کو امتحانات کے دنوں میں ہی کاٹ دیاجاتاہے ، نتیجہ یہ کہ بچے پڑھ اور لکھ نہیں پاتے ہیں ، اور امتحانات میں ناکامی کا منہ دیکھناپڑتاہے ،جوکہ جمہوری ملک میں قابل مزمت امر ہے – انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،ان کے علاوہ کئی لوگوں نے کہا کہ محکمہ بجلی نے ہمارا جینا مشکل کردیا، ایک طرف وزیر اعظم ہند ڈیجیٹل انڈیا کی بات کررہے ہیں بجلی کی یہ خستہ حالی اور دعوے ڈیجیٹل انڈیاکے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ،مگر محکمہ کی لاپرواہی سے عوام منڈی کے طالب علم بچوں کا مستقبل اندھیرے کی طرف دھکیلنے کی طرف محکمہ بجلی کا پورا ہاتھ اب عوام منڈی ساوجیاں نے انتظامیہ سے اپیل کی کے وہ اس بات پر غور و فکر کرے ۔ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور تحصیلدار منڈی ایکذیکٹیو انجنیئر پونچھ سے گزارش کی کے وہ محکمہ بجلی پر لگام کسیں اور منڈی راجپورہ ساوجیاں گگڑیاں میدان گلی اوڑی پورہ لڑی بانڈی گنتڑ چھیلہ سڑوئی وغیر میں بجلی کے نظام میں بہتری لاے ورنہ عوام کو مجبور ہوکر سڑکوں پر اترنا پڑے گا جس کی زمہ دار محکمہ بجلی کے اعلی آفیسران ہونگے۔ .

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا