خونی لکیر ایک بار پھر معصوموںکے خون سے لت پت

0
0

 

ساوجیاں اور شاہپور سیکٹر میں بھاری شیلنگ ؛10 روزہ معصوم ،ماں سمیت زخمی
سید نیاز شاہ/ریاض ملک

منڈی/پونچھاتوارکوہند و پاک افواج کے مابین پونچھ لائین آف کنٹرول پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔شاہ پور اسلامہ آ باد میں آج اس وقت انسانیت کی روح کانپ گئی جب پاکستانی شِل ٹک زد میں آکر ایک 10 روزہ کم سن معصوم بچہ زخمی ہوا۔ شاہ پور کے مقامی فیض اکبر خان راٹھور کے مطابق یہاں ڈراﺅر محمد عارف ولد محمد شفیع ،فاطمہ نان زوجہ محمد قاسم اپنی دس روزہ بچے سمیت زخمی ہوئی ۔ان زخمیوں کو فوراً ضلع صدر ہسپتال پونچھ لایا گیا جہاں انہیں مرہم پٹی کی گئی، علاقے کے لوگوں کے مطابق سارے گاﺅں میں دہشت کا ماحول ہے اور لوگ اس گولہ باری کی وجہ سے خوف میں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کافی دنوں کی خاموشی کے بعد پھر ایک بار ساوجیاں اور شاہپور سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ جاری ہے ، ساوجیاں میدان اوڑی پورہ گنتڑ سندری شاہپور قصبہ بانڈی چیچیاں مندھار وغیرہ میں سخت شیلنگ جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے سرحدی مکینوں میں خوف وحراس پایاجارہاہے۔اطلاعات کے مطابق ساجیاں اور شاہپور سیکٹر کے تمام علاقوں میں صبح 11 بجے پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوے گولہ باری شروع کردی گئی ۔ جواب میں ہندوستانی فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوے فائیرنگ کا تبادلہ کیا – جس کے بعد شام چار بجے کے بعد شیلنگ میں مزید اضافہ ہوا اور شاہپور وساوجیاں سیکٹر میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر شیلنگ کا تبادلہ جاری ہے،جس کے نتیجہ میں ابھی تک شاہپور کے دوافراد محمد عارف ولد سید خان فاطمہ جان زوجہ محمد قاسم اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ شیل لگنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں پونچھ ہسپتال میں منتقلکردیاجہاں ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔ جبکہ ساوجیاں سے موصولہ اطلاع کے مطابق نورمحمد کا مکان گولہ لگنے سے بری طرح متاثر ہواہے – اس علاوہ بھی لوگوں کا مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے۔اس حوالے سے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوے امتیاز احمد شہراز احمد نے کہا ساوجیاں میں شدید گولہ باری جاری ہے لوگ گھروں میں محصور ہیں – لیکن افسوس کہ یہاں ہسپتال میں نہ ہی کوئی ایمولنس ہے اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر کہ جو کسی بھی امرجنسی حالت میں کام آسکے – جس کے لئے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ایمبولنس مہیارکھنے کی اپیل کی ہے اس وقت ساجیاں سیکٹر انہوں نے کہا میں بھاری گولہ باری جاری ہے جس کو دیکھتے ہوے کل کے امتحانات کو موخر کرنے کے کے بارے میں سوچ وچار کرنے کی مانگ کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا