کوٹ دھرہ کراہڈ نالہ پر فٹ پُل کی سخت ضرورت

0
0

اسکولی بچوں ،خواتین اور بزرگوں کا نالہ پار کرنا مشکل ،مقامی لوگوں نے عارضی پُل کھڑا کیا
عمرارشدملک
راجوری ´//راجوری کے کوٹ دھرہ میں عرصہ دراز سے مقامی لوگوں نے کوٹ دھرہ کراہڈ نالہ پر فٹ پُل تعمیر کرنے کی مناگ تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ دھرہ کراڈ نالہ پر پُل نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً 5گاﺅں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تقریباً 100کے قریب طلباءکو نالا کراس کر کے اسکول جانا پڑتا ہے لیکن آج تک انتظامیہ نے اس طرف توجہ مرکوز نہیں کی ۔ وہیں اس سلسلہ میں کوٹ دھرہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے کوٹ دھرہ کراہڈ ہ نالہ پر فٹ پُل تعمیر کرنے کے لئے مختلف آفیسران کے پاس گے لیکن کسی بھی جگہ سے ہمیں انصاف حاصل نہیں ہوا اور ہم سب نے مل کر عارضی طور پر ایک پُل کھڑا کیا تاکہ اسکولی بچوں ،خواتین اور بزرگوں کو نالہ کراس کرنے میں آسانی ہولیکن آج کل بارشوں کی وجہ سے عارضی پُل کو کراس کرنا بھی خطرناک
ہوگیا ہے ۔کوٹ دھرہ کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کی ہے کہ ایک نظر کوٹ دھرہ کراہڈ نالہ پر بھی دیں اور اسکولی بچوں کے مستقبل کے لئے فٹ پُل تعمیر کرئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا