سری نگر۔ لیہہ شاہراہ پر ٹریفک رات بھر بند رہنے کے بعد بحال

0
0

یواین آئی

سری نگربھاری بارشوں اور بادل پھٹنے کی وجہ سے زوجیلا پاس کے نزدیک کئی مقامات پر تودے گر آنے کے باعث سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بدھ کی شام سے معطل ٹریفک کی نقل وحمل کو جمعرات کو بحال کیا گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے نزدیک جمع ہوئے ملبے کو ہٹا یا گیا ہے اور ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔قبل ازیں زوجیلا کے انچارج افسر کیپٹن شوبھم سود نے بتایا تھا کہ شاہراہ سے ملبے کو ہٹانے کے لئے گزشتہ شب سے مشینری اور اہلکار لگاتار کام پر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ زوجیلا کے نزدیک چار مقامات پر تودے گر آئے ہیں لہذا شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔رپورٹس کے مطابق پولیس اور بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے اہلکاروں نے قریب 150درماندہ مسافروں جن میں سے بیشتر سیاح تھے کو محفوظ مقامات پر پہنچایا تھا۔شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے زوجیلا کے دونوں طرف سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں جن میں بیشتر مال بردار گاڑیاں ہیں، درماندہ تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا