سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع ہیڈ کواٹر سے چند ہی کلو میٹر کے فاصلے پرواقع گاﺅں کوجرا بانڈی چیچیاں میں آج اس وقت ایک سڑک حادثہ درپیش آیا، جب ایک ماروتی کار سڑک سے لڑک کر کھائی میں جا گری۔ زرایع سے ملی جانکاری کے مطابق اس گاڑی میں تین افراد عاصف شوہدی ساکنہ سرنکوٹ درابا عمر 25 سال، حاجن رفیق ولد محمد رفیق عمر 20 سال ساکنہ سرنکوٹ ،دانش چوہدری ولد محمد بشیر، ساکنہ سرنکوٹ عمر 19 سال سوار تھے۔ جن میں سے ایک شخص کو معمولی چوٹ آئی باقی دونوں افراد صیح سلامت ہیں۔ وہیں پولیس نے معاملہ درج کر تحقیق شروع کر دی ہے۔