کوندر گپتا نے وارڈ 58میں گلی اور نالی کے کام کا افتتاح کیا

0
0

کہا ترقیاتی کاموں میں عوام کی شمولیت اہم حصہ ہے
لازوال ڈیسک
جموں سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا نے دشمیش نگر ،گرین اونیو ،اکالی کور سنگھ نگر وارڈ نمبر58ڈگیانہ گاندھی نگر میں گلی اور نالی کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں عوام کی شمولیت کا ایک اہم حصہ ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایل سی وکرم ردھاوا، بلدیو بلوریہ اور کونسلر تیرتھ کور و دیگران موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھاجپا یکساں تریق کی وعدہ بند ہے ۔اس موقع پر کوندر گپتا نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا ۔وہیں ٹرانسفارمر کے مطالبہ بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ ٹرانسفارمر پندرہ دنوں کے اندر فراہم کیا جائے گا تاکہ بجلی کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔اس دوران موصوف نے عوام کے دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیا ۔تقریب میں کونسلر، سرپنچ دوندر سنگھ اور دیگر معززین موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا