پہاڑی طبقہ کو دی ہوئی ریز ویشن کا ایس آر او

0
0

جاری نہ کرنا، طبقہ کے ساتھ نا انصافی :پہاڑی ایکشن فورم
ناظم علی خان
مینڈھر//پہاڑی ایکشن فورم سے وابسطہ اراکین نے ایک پریس بیان میں ریاستی گورنرر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہاکہ ایک سال کا عرصہ گز ر چکاہے کہ ریاستی گورنرر نے تین فیصد پہاڑی طبقہ کو دی ہوئی ریزرویشن کا ایس آر او جاری نہیں کیاہے جوکہ پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے انکا کہنا تھاکہ اس کے بعد لئے گئے کئی فیصلوں پر ایس آر او جاری ہوگیا ہے اور لوگوں نے سرٹیفکیٹ بنا نا بھی شروع کردئے ہیں لیکن گورنرر انتظامیہ کی طرف سے دی ہوئی تین فیصد ریزویشن کا ایس آر او جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گورنرر انتظامیہ فوری طور تین فیصد ریزرویشن کا ایس آر او جاری کرے اور مرکزی حکومت کو پہاڑی طبقہ کی ریزویشن کے لئے فائل کو بھیجے تاکہ گورنرر کے دور اقتدار میں پہاڑی طبقہ کو مرکز میں ریزویشن مل سکے کیوں کہ پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ کئی سالوں سے پہاڑی شیڈول ٹرائب کے درجے کی مانگ کررہے ہیں لیکن اس وقت تک کئی سال گزرجانے کے بعد بھی ریاستی سرکار نے پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ریزرویشن نہ دے کر انکے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پہاڑی شیڈول ٹرائب کا درجہ دے کر انکے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ اب پہاڑی طبقہ خاموش بیٹھنے والا نہیں ہے انکا کہنا تھاکہ ریاست میں اسمبلی الیکشن کروانے سے قبل پہاڑیوں کی مانگ کو پورا کیا جائے کیوں کہ اس سے قبل ہمیشہ انتخابات کے دوران پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے ہوتے رہے جو اب ہمیں قابل قبول نہیں ہیں لہذا فوری طور ریاستی گورنرر پہاڑی طبقہ کی مرکز میں وکالت کرکے انہیں پہاڑی ایس ٹی سٹییٹس دلائیں اس سلسلہ میں پہاڑی ایکشن فورم کے صدر ایڈوکیٹ محمد شوکت چوہدری ،محمد اعظم فانی ،ریٹائرڈ ایس پی محمد رزاق خان ،حاجی خورشید میر نے کہاکہ ریاستی گورنرر فوری طور تین فیصد دی ہوئی پہاڑی طبقہ کو ریزویشن کا ایس آر او جاری کریں او رمرکزی حکومت سے بھی پہاڑی طبقہ کو پہاڑی شیڈول ٹرائب کا درجہ دلائیں ورنہ ریاستی گورنرر انتظامیہ احتجاج کو بھگتنے کے لئے تیار رہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا