0
0

 

 40 سالہ شخص کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

سری نگر، //شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک میوہ باغ میں ایک 40 سالہ شخص کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک میوہ باغ سے ایک شخص کی پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن ڈورو کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا