ڈوڈہ میں ایک گا¶ خانے سے گولہ بارود ضبط

0
0

اکرم ملک

بھلیسہجموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں فوج اور ریاستی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گزشتہ شب تلاشی کارروائی کے دوران ایک گا¶ خانے سے کافی مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا ہے۔بھدرواہ میں قائم آر آر ہیڈکواٹررس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی ممکنہ سرگرمیوں اور گولہ بارود کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر گنڈو میں قائم آر آر کیمپ کے فوجی اہکاروں اور پولیس اسٹیشن گنڈو کے پولیس اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے گزشتہ شب بھلیسہ چلی بالا علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ مکانوں اورگا¶ خانوں کی تلاشی کے دوران عباس احمد نامی ایک مکان مالک کے گا¶ خانے سے گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ گولہ بارود میں اے کے 47 کے 64 را¶نڈ، ایس ایل آر کا ایک را¶نڈ، ایک موٹورولا ریڈیو سیٹ اور بیٹریز کے علاوہ اے کے 47 کے کچھ حصے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈو میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا