جموں میں لٹیروں کی گینگ کا ویڈیو وائرل

0
0

’کالاکچھا‘گروہ کے سرگرم ہونے سے لوگوں میں خوف و ہراس
یواین آئی

جموں ایک ویڈیو جس میں لٹیروں کی ایک گینگ کو ایک گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کے وائرل ہونے کے بعد گزشتہ کئی روز سے اہلیان جموں میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے۔ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا جارہا ہے کہ چار سے پانچ نقاب پوش لیٹروں کی ایک گینگ شہر کے مضافاتی علاقہ پالورہ علاقے میں ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں۔جب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے تب سے جموں میں ‘کالا کچھا’ گینگ کے سرگرم ہونے کی افواہیں گرم ہیں جس نے لوگوں کی نیند حرام کردی ہے۔ تاہم پولیس نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس مذکورہ گینگ کے بارے میں تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس بات کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کہاں سے آکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔سنگھ نے بتایا کہ جموں کے کچھ حصوں میں شبانہ گشت کو بڑھا یا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گینگ گروپ کی صورت میں ان گھروں میں داخل ہوتے ہیں جہاں کوئی نہیں رہتا ہے یا جہاں بزرگ لوگ رہتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا