محکمہ بجلی کی لاپرواہی عروج پر ،ماہ مقدس میں بجلی کیلئے عوام پریشان

0
0

حلقہ انتخاب نگروٹہ کے کئی علاقہ جات میں تراویح کے وقت بجلی کٹوتی حیران کن
محمد لطیف ہکلہ

نگروٹہ محکمہ بجلی کی جانب سے جہاں ماہ مقدس میں عوام کو بجلی سہولیات یقینی بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں کے حلقہ انتخاب نگروٹہ میں کئی علاقہ جات میں عوام محکمہ بجلی کی جانب سے برتی جا رہی لاپرواہی کا شکار ہیں جہاں نماز تراویح کے وقت بجلی غائب ہو جاتی ہے اور تراویح کے خاتمے پر لوٹ آتی ہے اس سلسلہ میں نگروٹہ جگٹی، دھمی،پنگالی،سیبہ، مڑھ،بمیال اور وکھاں کے کچھ اندرونی علاقہ جات شامل ہےں جو محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے متاثر ہو رہے ہیں ۔واضح رہے نگروٹہ علاقہ میں ماہ رمضان کے دوران بجلی محکمہ کی طرف سے بجلی کی کٹوتی صرف نماز تراویح کے وقت ہی کی جارہی ہے۔جس سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ محکمہ لوگوں بلاوجہ پریشان کررہا ہے۔عوامی حلقوںکے مطابق شام کے نو بجے بجلی غائب ہو جاتی ہے اور پھردس بجے کے قریب آتی ہے ۔لیکن محکمہ بجلی کی جانب سے برتا جانے والا یہ رویہ اپنے آپ میں سوال پیدہ کرتا ہے کہ آخر نماز تراویح کے وتق ہی محکمہ بجلی ایسا کیوں کرتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ نے بجلی کو خوامخواہ ہی بند کرنا ہے تو کسی اور وقت میں یہ کام کیا جا سکتا ہے اور صرف تراویح کے وقت ہی ایسی کاروائی کیوں انجام دی جا رہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا