حد متارکہ کے نزدیک تربیتی کیمپ میں حادثاتی دھماکہ

0
0

ایک فوجی اہلکار کی موت اور مزید آٹھ زخمی ،ایک کی حالت نازک
ناظم علی خان

مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ میںحدمتارکہ کے نزدیک ٹر ینگ کے دوران حا دثاتی طور پر دھما کہ ہو نے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دیگر 8اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر فوجی ہسپتال اودھمپور پہنچایا گیا جہاں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک اعلی افسرنے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے لائن اف کنٹرول کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک فوجی کی موت ہوئی اور دیگر متعدد فو جی جو ان زخمی ہوئے ہیں ۔زرائع نے بتا یا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر کے لنجو ٹ علا قہ میں ایک دھما کہ ہو ا ہے جس کی زد میں آنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بدھ کو ایک حا دثاتی طور پر ٹر ینگ کے دوران دھماکے کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 8دیگر زخمی ہوگئے۔اس دھماکے میں مجموعی طور پر 9 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوج کی نزدیکی ہیلتھ فیسلٹی تک پہنچایا گیا اور جہاں بعد میں ایک اہلکارزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اودھمپور کے فوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر کئی ایک فوجیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مینڈھر سیکٹر کے سرحدی علاقہ میں فوج ٹریننگ میں مصروف تھی البتہ دھماکے کی تحقیقات فوج کررہی ہے جبکہ مینڈھر پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا