اساتذہ کو نہ حاضری اور وقت کی پرواہ اورنہ بچوں کی تعلیم کی فکر
نمائندہ لازوال
منڈی تحصیل منڈی بالخصوص ساتھرہ زون کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور اساتذہ کی حاضری کا کا برا حال ہے اور ایجوکیشن زون ساتھرہ بچوں کی تعلیم کو متاثر ہوئے دیکھ کربھی خاموش تماشاہی بنا ہوا ہے -وہیں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چھیلہ محلہ ڈوبہ واڈ نمبر آٹھ گیارہ بجے تک بند پایا گیا ۔اس ضمن میں محمد عارف میر نے کہا کہ22 مئی 2019 کو اسکول میں کوئی بھی استاد گیارہ بجے تک حاضر نہ تھا اور بچے کھیل کود میں مصروف تھے – جبکہ گیارہ بجے بعد کچھ اساتذہ آئے اور سکول کو کھولا۔وہیں اساتذہ کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے -انہوں نے کہا بعض اساتذہ نے اپنی جگہ کچھ لڑکے اجرت دے کر لگاے ہوئے ہیں – جو بچوں کے ساتھ اپناوقت گزارتے ہیں اور اپنی اجرت وصول کرتے ہیں جبکہ کچھ اساتذہ باری باری سے آتے ہیں – ان کا کہناتھاکہ اگر خود اساتذہ نہیں آ سکتے تو انہی لڑکوں کو تعینات کردیناچاہئے تاکہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کے اپنے بچے تو اچھے سکولوں میں پڑھتے ہیں اور ہمارے ساتھ یہ ظلم ہو رہا ہے! ہم غریبوں کے ساتھ انصاف کون کرے گا – انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کو ہدایات جاری کریں کہ وہ موقع پر آکر گرلز مڈل سکول چھیلہ کی حالت زار کو دیکھ کر اس غریب عوام کے نونہالوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کریں –