فرضی ہے ایگزٹ پول

0
0

کارکنان مایوس نہ ہوں:راہل
یواین آئی

نئی دہلی کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن پرایگزٹ پول کو فرضی قرار دیتے ہوئے پارٹی کے کارکنان کو مایوس نہ ہونے اور ووٹوں کی گنتی ہونے تک چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول فرضی ہیں لہٰذا ان پر کان نہ دھریں۔ ایگزٹ پول کے ذریعے کانگریس کے کارکنان کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا،‘کانگریس پارٹی کے پیارے کارکنان! آئندہ 24 گھنٹے بے حد اہم ہیں۔چوکنا اور ہوشیار رہیں۔ خوف نہ کریں۔ آپ سچ کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں۔ فرضی ایگزٹ پول کے پروپیگنڈہ سے مایوس نہ ہوں۔ خود اور کانگریس پارٹی پر یقین رکھیں۔ آپ کی محنت بے کار نہیں جائے گی۔ جے ہند….راہل گاندھی’۔ ایگزٹ پول بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے حق میں جارہے ہیں جس سے کانگریس کے کارکنان میں مایوسی چھاگئی ہے لیکن کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی آواز میں ایک پیغام دیا۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی کا یہ پیغام الیکشن نتائج آنے سے ایک دن پہلے آرہا ہے جبکہ ایگزٹ پول کے فوراًٍ بعد ان کی جانب سے اس طرح کا کوئی ردعمل یا پیغام آنے کی امید تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا