کولگام میں تصادم، 2 جنگجو ہلاک

0
0

انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع بھر میں موبائیل انٹرنیت خدمات منقطع کرادی
شاہ ہلال/یواین آئی

سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ میں بدھ کی علی الصبح جنگجو¶ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین خونین تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔مہلوک جنگجوﺅں کی شناخت عرفان منظور بٹ ساکنہ پانیواہ کولگام اور زاہد احمد منٹو ساکنہ فیری پورہ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع بھر میں موبائیل انٹرنیت خدمات منقطع کرادی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے گوپال پورہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ علاقے کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب قریب دو بجے محاصرہ میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایک مشتبہ جگہ کو گھیر لیا جس کے بعد طرفین کے مابین تصادم شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ طر فین کے مابین فائرنگ میں میں رات کے قریب تین بجے ایک جنگجو ہلاک ہوا جبکہ دوسرا جنگجو بدھ کی علی الصبح مارا گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم آرائی ختم ہوتے ہی نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں اور علاقے میں ممکنہ احتجاجوں کی روک تھام کے لئے تعینات سیکورٹی فورسز کے ساتھ متصادم ہوئیں۔دریں اثنا ریاستی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ضلع کولگام کے گوپال پورہ دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر جنگجوﺅں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔انہوں نے کہا ‘کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہوئے۔ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز اور پولیس کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا’۔ پولیس نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اُسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا