کولگام میں سیاسی کارکن کی ہلاکت

0
0

شاہ ہلال

کولگامجنوبی قصبہ کولگام کے زنگل پورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پی ڈی پی کے ایک ورکر کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے زنگل پورہ میں اتوار کی شام نامعلوم مسلح افراد نے پی ڈی پی سے وابستہ ایک کارکن جس کی شناخت محمد جمال کی حیثیت سے ظاہر ہوئی ہے پر گولی چلائی کر اسے شدید زخمی کردیا۔اگر چہ خون میں لت پت زخمی کارکن کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر نزدیکی اسپتال لیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مذکورہ کارکن کی نازک حالت دیکھ کر اسے سرینگر منتقل کیا گیا ہے جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا، ادھر حملے کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی جو رات دیر گئے تک جاری تھا،

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا