2006ئ میں کام شروع ہواآج تک عمارت تشنہ تکمیل! عوام میں مایوسی کی لہر
نمائندہ لازوال
منڈی منڈی کے بلاک لورن میں 2006ئ میں نیابت کی عمارت کا کام شروع کیا گیاتھا لیکن آج 2019ئ میں بھی عمارت تشنہ تکمیل ہے – اس ضمن میں بات کرتے ہوے محمد اکرم ودیگران نے نمائندہ کو بتایاکہ اس عمارت کو بغرض نائب تحصیلدار آفیس لورن بنانامقصود تھا لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بناپر اس کا کام ادھورا پڑاہواہے- بلکہ تعمیر شدہ عمارت اب دھیرے دھیرے گرناشروع ہوچکی ہے – جس کو لیکر عوام میں تشویش ہے – لوگوں کا کہناہے کہ نائب تحصیلدار لورن پٹوار خانہ کا ایک کمرہ وہ بھی ٹوٹاہواہے اسی میں گزاراکرتاہے- پٹواریوں کو بھی وہی اور نائیب تحصیلدار کو بھی ایک ہی ٹوٹے ہوے کمرے میں کام کرناپڑتاہے جو کہ سخت دشواری کا سبب ہے -اس وقت اس عمارت میں صرف رنگائی، کھڑکیوں کا کام ہی باقی ہے جس کو انتظامیہ اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی ہر سال ٹالتے جارہے ہیں اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی ملی بھگت سے ہی اس عمارت کا کھنڈر بناکررکھاہواہے – اگر محکمہ ذرابھی توجہ دیتاتو یہاں اج تک نائب تحصیلدار اپناکام سرانجام دیتے اور لوگوں کو پریشان نہ ہوناپڑتا- لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لورن کی عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہے اور کب اس نیابت کی عمارت کا کام مکمل کیا جاے گا – انہوں نے کہا جلد از جلد محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے عہدداران کو ہدائت جاری کی جائے تاکہ اس عمارت کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جاسکے ورنہ مالک زمین اس عمارت کو اپنے استعمال میں لائے گا –