کشمیر میں بجز جنوبی کشمیر معمولات زندگی بحال

0
0

یواین آئی

سرینگرمشترکہ مزاحمتی قیادت کی یک روزہ ہڑتال کال کے بعد ہفتے کے روز وادی میں بجز جنوبی کشمیر کے، معمولات زندگی بحال ہوئے۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بقول ان کے افواج اور پولیس فورس کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کی گھناونی کارروائیوں کے خلاف مورخہ 17 مئی بروز جمعہ ریاست گیر ہڑتال کے ذریعے ایک پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔وادی میں ہفتے کی صبح ہی شہر سری نگر کے تمام علاقوں کے بازاروں میں دکان ودیگر تجارتی سرگرمیاں حسب معمول دوبارہ شروع ہوئیں اور سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہی۔نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد جس کو گذشتہ روز مقفل کیا گیا تھا، کو ہفتہ کے روز کھول دیا گیا۔تاہم جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ہفتہ کے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جبکہ ضلع اننت ناگ میں جزوی ہڑتال رہی۔جنوبی کشمیر میں ہفتہ کے روز ریل سروس لگاتار دوسرے دن بھی معطل رہی اور انٹرنیٹ سروس بھی لگاتار تیسرے روز بھی بند رہی۔تاہم شمالی کشمیر کشمیر میں ریل سروس یک روز معطلی کے بعد ہفتہ کے روز بحال ہوئی۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کی علی الصبح دو الگ الگ تصادم آرئیوں میں تین جنگجو¶ں کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور اسی تناظر میں ریل سروس بھی معطل رکھی گئی۔ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع و قصبہ جات کے تمام بازاروں میں ہفتہ کی صبح ہی دکان کھل گئے اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئی اور ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی حسب معمول جاری رہی۔لوگوں کی بڑی تعداد کو بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا