23مئی: ایک نظم

0
0

23مئی
ایک نظم

 

کچھ بھی ہوسکتا ہے
قیاس آرائیاں
سچ ثابت ہونگی
یا پھر
تیر الٹے پلٹ جائیں گے
تکبر و تخریب کاری
جیت جائے گی
یا پھر
ایک نئی کرن،
نئی امیدوں کی نکل آئے گی
منافرت ختم ہوگی
یا پھر سے جاگ اٹھے گی
سب منتظر ہیں
کہ شاید ملک کی تقدیر بدل جائے گی
یا پھر
یہ انتظار
شانتی منتشر کردے گا
یا شانتی کا بول بالا ہوگا

 

محمد اعظم شاہد
9986831777
azamshahid1786@gmail.com

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا