اسپیشل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم آر اے انقلابی نے کیا ورکشاپ کا افتتاح

0
59

پردھان منتری اسپیشل اسکالر شپ اسکیم پر الیزر جولڈن میمورئل کالج لیہہ میں ورکشاپ کا اہتمام
لازوال ڈیسک
لیہہ؍؍پردھان منتری اسپیشل اسکالر شپ اسکیم پر الیزر جولڈن میمورئل کالج لیہہ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف ہائر اسکنڈری اسکولوں سے طلباء نے شرکت کی ۔واضح رہے 2011ء؁ میں پی ایم ایس ایس ایس کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت جموں و کشمیر کے طلباء بھی افادیت حاصل کر سکتے ہیں اور اس اسکیم سے افادیت حاصل کرنے والے طلباء کے والدین کی آمدنی آٹھ لاکھ روپئے سالانہ سے کم ہونی چاہئے جبکہ طالب علم بارھویں جماعت سی بی ایس ای یا جے کے بوس سے پاس ہونا چاہئے ۔وہیں اس ورکشاپ میں رشید اعظم انقلابی اسپیشل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم ،پروفیسر اجیت انگرال نوڈل آفیسر پی ایم ایس ایس ایس جموں و کشمیر ، آنند شرما ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ایس ایس ایس ، تاشی ڈولما جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن لیہہ ، جی ایل اتری سی ای او لیہہ و دیگران موجود تھے ۔اس موقع پر پرنسپل ای جے ایم سی لیہہ پروفیسر ڈیسکیانگ نمگیال نے مہمانوں کا تقریب میں خیر مقدم کیا جبکہ پروفیسر اجیت انگرال نے ایک پرزنٹیشن پیش کی اور آنند شرما نے پی ایم ایس ایس ایس کے اندراج کے متعلق پی پی ٹی دکھائی۔اس دوران رشید اعظم انقلابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست میں پی ایم ایس ایس ایس کے عمل میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اس موقع پر کالج طلباء کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جہاں طلباء نے اپنے مسائل کی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے طلباء کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسائل کو سیکریٹری اور نظامت امور قبائل کے زیر غور لائیں گے ۔وہیں کالج پرنسپل نے کہا کہ کالج کے ڈھانچے کو اپگریڈ کیا جائے اور نئے مضامین کو شامل کیا جائے۔جس پر اسپیشل سیکریٹری موصوف نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو ریاستی گورنر اور چیف سیکریٹری کے زیر غور لائیں گے تاکہ ضروری اقدام اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی گورنر اور محکمہ اعلیٰ تعلیم لداخ کلسٹر یونیورسٹی کو فعال بنانے کے وعدہ بند ہیں ۔تقریب میں دیگر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباء کے ساتھ ایک تعارفی سیشن کا بھی انعقاد کیا جہاں طلباء کے والدین نے پی ایم ایس ایس ایس ٹیم کے سامنے اپنے سوالات رکھے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا