انقلابی نے ڈگری کالج دراس کا معائنہ کیا

0
0

تعمیری سرگرمیوں کا لیا جائزہ، طلباءپر فیکلٹی پر محنت و لگن سے کام کرنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
دراساسپیشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ آر اے انقلابی کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے حکام نے نئے قائم شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج دراس کا معائنہ کیا ۔اس دوران اسپیشل سیکریٹری نے کالج میں مختلف سہولیات کا معائنہ کرتے ہوے فیکلٹی ممبران اور طلباءکے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔وہیں کالج کے طلاب اور ٹیچنگ اسٹاف نے کالج کے مختلف مسائل بھی موصوف کے سامنے رکھے ۔اس موقع پر انقلابی نے اپنے خیالات کا اظہار اکرتے ہوئے طلباءاور فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ محنت و لگن سے کام کریں تاکہ دراس کا نظام تعلیم مضبوط ہو سکے ۔انہوں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے گا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا ۔وہیں کالج پرنسپل نے موصوف کو کالج میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی جانکاری فراہم کی ۔اپنے دورے کے دوران اسپیشل سیکریٹری اور دیگر حکام نے کالج کی تعمیر کیلئے لی گئی اراضی کا بھی جائزہ لیا ۔وہیں کالج فیکلٹی اور طلباءنے آر اے انقلابی کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا