ریاستی سرکار نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں تشکیل دیں؛ 14جون رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت
لازوال ڈیسک
سرینگرریاستی سرکار نے 5محکموں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی انکوائری عمل میں لانے کی خاطر تحقیقاتی ٹیمیں مقرر کردی ہیں ۔ معلوم ہوا تحقیقاتی کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فراڈ اوربے ضابطگیوں سے متعلق اپنی مفصل رپورٹ 14جون 2019تک سرکار کو پیش کریں۔ ریاستی حکومت نے تازہ کارروائی کے تحت مختلف محکمہ جات میں ہوئی فراڈ اور بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی انکوائری عمل میں لانے کی خاطر تحقیقاتی ٹیموں کو مقررہ وقت کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معلوم ہوا کہ جموں وکشمیر کے 5محکموں جن میں جموں وکشمیرسپورٹس کونسل سر فہرست ہے میں آج تک ہوئی جعلسازی اور بے ضابطگیوں کی باریک بینی سے تحقیقات عمل میں لانے کی خاطر گورنر انتظامیہ نے انکوائری ٹیمیں مقرر کی ہیں جنہیں 14جون 2019تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے جموں وکشمیر کے مختلف محکمہ جات میں ہورہے کام کے متعلق ریاستی حکومت کو لگاتار شکایتیں موصول ہورہی تھیں جس کے بعد ہی ریاستی سرکار نے بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات عمل میں لانے کی خاطر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ لیاجن کی سربراہی سینئر افسران کریں گے۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں سرکاری محکمہ جات بشمول جموں کشمیر اسپورٹس کونسل اور سکل ڈیولپمنٹ شامل ہیںمیں گزشتہ برسوں سے یہاں ہورہی بے ضابطگیوں جن میں چور دروازے سے بھرتی عمل اور سوان پروجیکٹ کے تحت مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کی ٹنڈرنگ شامل ہیں، کی باریک بینی سے تحقیقات عمل میں لائیں گے۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جعلسازی ، فراڈ اور بے ضابطگیوں سے متعلق اپنی مفصل رپورٹ ریاستی سرکار کو 14جون 2019تک پیش کریں ۔