امریکہ۔ایران کشیدگی: B-52’ بمبار طیارے قطر پہنچ گئے‘

0
0

روحانی نے جوہری معاہدے کی شقوں کو بتدریج معطل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے
بی بی سی

دوحہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے چار بمباری کرنے والے B-52 طاقتور طیارے قطر میں امریکی فوجی اڈّے پر ا±تر گئے ہیں۔اس سے قبل ایک طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن (USS Abraham Lincoln (CVN-72 کو بھی خطے میں پہنچنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ اس وقت یہ بحری جہاز بحیرہِ احمر میں داخل ہو چکا ہے۔اس خطے میں امریکی افواج کی تعیناتی میں تیزی آنے کے وجہ امریکہ کا وہ دعویٰ ہے جس میں ا±س نے ایران پر خطے میں امریکی تنصیبات پر حملے کرنے کی تیاریاں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ایران نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے امریکی دعویٰ ا±سی طرح کی ایک جعلی انٹیلیجینس پر مبنی ہے جو امریکہ نے عراق پر حملے سے قبل دنیا کے سامنے پیش کی تھی۔اس دوران یورپی طاقتوں نے ایران کے ا±س الٹی میٹم کو مسترد کردیا ہے جس میں اس نے یورپ سے کہا تھا کہ وہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی عائد سرمایہ کاری اور تجارت کو بحال کروانے کی کوششیں کرے، دیگر صورت میں ایران اس معاہدے کو درجہ بدرجہ معطل کرتا چلا جائے گا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے جوہری معاہدے کی شقوں کو بتدریج معطل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔دور روز قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے جے سے پی او اے کی دو شقوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا اور الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ساٹھ دنوں میں یورپی طاقتوں نے اس معاہدے کے مطابق ایران پر عائد پابندیاوں کو ہٹانے کے عملی اقدامات نہ کیے تو ایران مزید شقیں معطل کردے گا۔ایران کے اس اعلان کے بعد یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، اور فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزارائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ‘جوہری اسلحے کے پھیلاو¿ کو روکنے والوں کے لیے جے سے پی او اے ایک کلیدی کامیابی ہے جو سب کی سیکیورٹی کے مفاد میں ہے۔’یورپی یونین کے ان رہنماو¿ں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ‘ہم ایران سے پ±ر زور انداز میں کہتے ہیں کہ جے سی پی او اے کے تحت جو کچھ بھی طے پایا ہے اس پر ا±سی طرح عملدرآمد جاری رکھے جسں طرح وہ اب تک کرتا رہا ہے اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات لینے سے گریز کرے۔’ایران اور امریکہ کے درمیان ا±س وقت سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے جب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کو رکوانے کے لیے بین الاقوامی معاہدے سے یکطرفہ طور پر علحیدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔یہ معاہدہ جے سی پی او اے (یا منصوبہ برائے مشترکہ جامع عمل) کہلاتا ہے۔یورپین یونین نے ایران کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے ا±سے جوہری معادے کی پابندی کرنے کا کہا ہے۔امریکی صدر نے پچھلے برس اس معاہدے سے علحیدہ ہوتے وقت کہا تھا کہ یہ معاہدہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا کیونکہ بقول ا±ن کے ایران بدستور خطے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ تاہم اس معاہدے پر دستخط کرنے والی دیگر طاقتیں اس کو بچانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس معاہدے پر سنہ 2015 میں اقوامِ متحدہ سمیت امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے میں طے پایا تھا کہ ایران اپنے جوہری منصوبے کو کم تر درجے تک لے جائے گا اور صرف 3 فیصد یورینیم افزودہ کرسکے گا۔اس کے عوض ایران پر عائد اقتصادی پاپندیاں ہٹا لی جائیں گیں۔ لیکن گزشتہ برس باوجود اس کے کہ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے ایران کو اس معاہدے کی مکمل پابندی کی سند دی تھی، صدر ٹرمپ نے اس سے یک طرفہ طور پر علحیدہ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔صدر ٹرمپ نے اب ایران پر مکمل اقتصادی، مالیاتی اور تجارتی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ تاہم یورپ اور دگر ممالک امریکہ کی ان پابندیوں کی مخالفت کر رہے ہیں تاکہ اس معاہدے کو کسی طور قائم رکھا جائے۔طیارہ بردار امریکی بحری جہاز (USS Abraham Lincoln (CVN-72 گزشتہ روز نہر سویز سے گزرا۔ یہ جہاز امریکہ کا پانچواں بحری بیڑے کا حصہ بننے جا رہا ہے۔امریکی نیوی کی اطلاع کے مطابق، ابراہام لنکن نامی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز صدر ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ روم سے بحیرہ احمر میں داخل ہوگیا ہے۔ اب یہ مشرقِ وسطیٰ میں سینٹرل کمانڈ یا سینٹکام کہلانے والی امریکی کمان کے تحت امریکی تنصیبات کی حفاظت کرے گا۔ ابراہم لنکن اب امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا حصہ بن جائے گا۔اسی پس منظر میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے امریکی فضائیہ کے طیاروں کی کھیپ قطر تعینات کردی ہے جس میں B-52 بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔امریکی افواج کی یہ تبدیلیاں امریکی قومی سلامتی کی کونسل کے اس بیان کے بعد کی جارہی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے اشتعال انگیز رویے اور نئی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنی افواج کی بحیرہ روم سے خلیج کی جانب از سرِ نو تعیناتیاں کر رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے B-52 بمبار طیارے بھی خطے میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔پچھلی اتوار کو امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ان تعیناتیوں کو ’خطے میں پریشان کن کشیدگی کے اشاروں اور انتباہ‘ کا ردِّ عمل قرار دیا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا