یواین آئی
ممبئی،//مشہور اداکاری ٹائگر شراف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پاپا جیکی شراف کی پرچھائی سے باہر نکلنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑی۔ ٹائگر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2’ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں۔وہ صرف جیکی شراب کا بیٹا نہیں کہلانا چاہتے ۔ ٹائگر نے کہا،“کامیابی پانا ان کے لئے آسان نہیں تھا۔مجھے اپنے سپراسٹار پاپا کی پرچھائی سے نکلنے کے لئے بے حد محنت کرنی پڑی۔میں اپنی ماں عائشہ شراف کی طرح ہوں اور میری بہن کرشنا پاپا کی طرح۔میرے پاپا کافی بے باک ہیں۔انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔وہ پیدائشی اداکار تھے اور میں اپنے کریئر کے لئے بہت سنجیدہ ہوں۔مجھے اپنے پاپا کے نام کے علاوہ اپنی خود کی بھی پہچان بنانی ہے ۔میں صرف جیکی شراف کا بیٹا نہیں کہلانا چاہتا۔”ٹائگر نے خود کو ریس کا گھوڑابتاتے ہوئے کہا،“میرے خواب اور مقصد بہت بڑے ہیں۔ادھر ادھر کی چیزوں کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے ۔” کرن جوہر کی بنائی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2’10مئی کو ریلیز ہونے والی ہے ۔اس فلم میں ٹائگر شراف کے ساتھ اننیا پانڈے اور تارا ستاریا بھی لیڈر رول میں نظر آئیں گی۔یواین آئی