رمضان المبار ک کی آمد آمد ۔۔محکمہ پی ایچ ای کی لا پر واہی قابل مذمت

0
0

کانگریس لیڈرچوہدری محمد یاسمین کا پانی کی عدم دستیابی پراظہار تشویش
پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں تحصیل بھلوال کی کنڈی علاقہ کے لوگ
ذاکر حسین
جموں نگروٹہ // ریاست جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کی تحصیل بھلوال کے متعدد علاقوں میں خاص طور پر کنڈی علاقہ جات میں پانی کی سخت قلت پر کانگریس رہنما چوہدری محمد یاسمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی تحصیل بھلوال کے متعدد علاقہ جات میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے پانی، بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہنوذ کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے لازوال کے نمائندہ ذاکر حسین کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنچایت گھینک کی وارڈ نمبر, 4 کلے اور نارگڑہ میں گزشتہ 20روز سے متواتر پانی کی کوئی سپلائی نہیں دی گئی ہے یہ اطلاعات موصوف کو علاقہ کے پنچ چوہدری محمد اقبال پسوال نے فون کرکے فراہم کی اور کہا کہ علاقہ کی عوام کو پانی کی قلت سے دشواری کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ پنچایت جنڈیال اوپر، فراٹی، چھوا، نرگاڑہ، لواکھی، سروٹ، دھنوں، بگانی اور گورڈہ میں پانی کی سخت قلت ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔متعلقہ محکمہ کو علاقہ میں ٹریکٹر اور واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد یاسمین نے اکھنور ڈویژن کے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسر ایگزیکٹیو انجینئر ست پال شرما کو فون کر کے متذکرہ بالا شکایات درج کرانے کی کوشش کی ،مگر انہوں نے فون پر بات کرنا گوارا نہیں سمجھا۔ چوہدری محمد یاسمین نے علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل پانی جیسی ضروری سہولیات کو لیکر ریاست کے گورنر کے صلح کار خورشید احمد گنائی کے ساتھ فون پر بات کرکے متذکرہ بالا علاقہ کے عوام کی درپیش پانی کی مشکلات پر شکائت درج کرائی۔ گورنر کے صلح کار خورشید احمد گنائی نے موصوف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی پانی کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا اور متعلقہ محکمہ کے آفیسر ان کو فوری طور پر پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا