زہریلے سانپوں سے کھیلتی نظر آئیں
یواین آئی
رائے بریلی ہر حال میں بی جے پی کو شکست دینے کا تہیہ کر چکی کانگریس جنر ل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا ایک دوسرا رنگ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ماں سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں جمعرات کو انتخابی تشہیر کے دوران وہ‘زہریلے سانپوں’ کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں۔اپنی ماں و یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی کے لئے انتخابی مہم چلا رہی پرینکا سپیروں کی بستی میں بھی پرچار کے لئے پہنچیں۔بستی میں پرینکا کو دیکھ کر سپیروں نے زہریلے سانپوں کو دکھانا شروع کردیا یہ دیکھ پرینکا ایک اسٹول پر بیٹھ گئیں اور سانپوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ان کے باری میں کئی طرح کی جانکاریاں لیں۔ میڈیا نمائندے جو ان کے ساتھ کوریج کے لئے موجود تھے وہ کچھ خائف دکھے اور دور سے ہی اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کیا۔لیکن پرینکا نے اپنے ہاتھوں سے سانپوں کو پنجڑے سے نکالا اور یہاں تک کہ ‘کوبرا ’کو بھی اپنے ہاتھوں پر پکڑے دکھائی دیں۔پرینکا میڈیا نمائندوں کو یہ کہتی بھی سنی گئیں کہ ‘ڈرو مت یہ آپ کو کاٹے گا نہیں’۔اس دوران سپیروں نے پرینکا سے اپنے مشکلات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔اس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے بی ایس پی کے کانگریس پر بی جے پی کو مدد پہنچانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ ہم مکمل طور سے بی جے پی کے خلاف ہیں اور اسے شکست فاش دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرہے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو اس بات کا مشورہ بھی دیا کہ وہ کانگریس پر الزامات لگانے سے گریز کریں کیونکہ ان کا یہ عمل صرف بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اس پر ان کا کہنا تھا “ووٹر س بہت ہوشیار ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کسی ووٹ کرنا ہے اور کون بی جے پی کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔پرینکا نے رائے بریلی سے بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ پر اپنا تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو کبھی ہمارے پیر چھوتا تھا اور کہتا تھا کہ ہم کہیں نہیں جانے والے ۔اب وہ ہماری ماں کے خلاف لڑرہا ہے ۔ جو اس کے دھوکہ دھڑی کے عادت ظاہر کرتا ہے ۔ملحوظ رہے کہ پرینکا گذشتہ تین دنوں سے رائے بریلی اور امیٹھی میں قیام پذیر ہیں اور ماں و بھائی کے لئے انتخابی مہم چلارہی ہیں۔