سرحدی اضلاع میں بنکروں کی عدالتی آڈیٹنگ کروائی جائے:ڈاکٹر شہزاد

0
0

کہا ایک جانب سے پڑوسی ملک کی شیلنگ اور دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی کوئی ہمدردی نہیں
ناظم علی خان

مینڈھرماہر تعلیم داکٹر شہزاد ملک نے یہاں مینڈھر کے بالاکوٹ میں عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقہ جات میں انفرادی اور عوامی بنکروں کی تعمیر اورجگہ کی شناخت میںکئی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔اس سلسلہ میں داکٹر شہزاد ملک نے مرکزی وزارت داخلہ اور ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں عدالتی آدیٹنگ کروائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدی عوام سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان بنکروں کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنکروں کی تعمیر کیلئے جگہ کی شناخت میں بھی سیاست کی مداخلت ہے۔یہاں مقامی عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ ایک جانب سے سرحدی معصوم عوام کو پڑوسی ملک کی جانب سے کی کی جانے والی شینلگ کا شکار بننا پڑتا ہے اور دوسری جانب یہاں مقامی انتظامیہ اس عوام کے ساتھ کسی ہمدردی کا اظہار نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کاغذی کاروائی میں سرحدی عوام کیلئے لاکھوں روپئے واگزار ہوئے اور زمینی سطح پر اس کا حال مختلف ہے ۔موصوف نے کہا کہ اس ضمن میں بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نام سے ایک خصوصی بادی بنائی جائے جو اس سارے کام کو بخوبی انجام دے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا