150سیٹوں کے ساتھ ایم بی بی ایس کورس چلانے کو منظوری ملی
لازوال ڈیسک
جموں میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی ) کی جانب سے ایم بی بی ایس کورس کیلئے ایک نئے میڈیکل کالج کو 150سیٹوں کے ساتھ منظوری دی گئی ہے ۔واضح رہے الفلاح یونیورسٹی کے اندر 150سیٹوں کے ساتھ ایم بی بی ایس کورس چلانے کی منظوری دی گئی ہے ۔جبکہ الفلاح یونیورسٹی کا کیمپس دہلی بدرپور بارڈر سے صرف بائیس کلو میٹر کی مسافت پر ہے اور اس یونیورسٹی کو مسلم اقلیت کردار ہے ۔وہیں اس یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کورس کیلئے مسلم طلباءکیلئے سیٹوں کو رزرو کیا گیا ہے جبکہ مسلم طلاب کیلئے خوشی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میڈیکل کالج کے وجود میں آنے سے مسلم بچوں کو ایم بی ایس ایس کورس میں داخلے ملنے میں آسانی ہوگی ۔واضح رہے نئے میڈیکل کالج کو منظوری ملنے کا سہرہ مرکزی سرکار کی جانب سے طبی تعلیم کو بھارت میں بڑھاوا دینے کیلئے کی جارہی کوششوں میں ایک قابل تعریف قدم ہے ۔