یو این آئی
امیڈکر نگر:// اپنے سابقہ پانچ سالہ میعاد کار میں کسی بھی مذہبی مقام پر کسی قسم کے دہشت گردانہ واقعہ کے نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ ملک کو ‘مجبور ’نہیں ‘مضبوط ’حکومت کی ضرورت ہے ۔اجودھیا و فیض آباد میں سابق میں ہوئے دہشت گردانہ واقعات کا تذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ملک پر اب بھی دہشت گردی کا خطرہ برقرار ہے اور ہمارے پڑوس میں ہی دہشت گردی کی نرسری چل رہی ہے جو ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہے ہیں۔ایس پی۔ بی ایس پی پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دہشت گردی پر اپنی بند آنکھیں کھولیئے ۔ دہشت گرد گروپ مجبور حکومت کے بننے کا انتظار کرر ہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں دہشت گردانہ حملہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہشت گرد ہمارے ملک کو بھی کبھی بھی نشانہ بن سکتا ہے ۔ صرف ایک مضبوط حکومت ہی دہشت گردوں کا منھ توڑ جواب دے سکتی ہے ۔ہم نے اپنے گذشتہ پانچ سالہ میعاد کار میں ہر گولی کا جواب گولی سے دیا۔ گوسائی گنج میں منعقد انتخابی ریلی میں مودی کے خطاب میں ‘رام مندر ’کا تذکرہ تو نہیں دکھا لیکن انہوں نے خطاب کے آخر میں جئے شری نام کے نعرے ضرور لگوائے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ اجودھیا میں دیوالی کے جشن نے عالمی پیمانے پرلوگوں کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز کی ہے ۔انہوں نے ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس سے محتاط رہئے ۔ان کی حقیقت کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔بہن جی نے بابا صاحب کا نام سیاسی مفادے کے لئے استعمال کیا لیکن ہر وہ کام کیا جو ان کے اصولوں و نظریا ت کے خلاف تھے ۔ایس پی نے لوہیا کا نام استعمال کیا لیکن اترپردیش میں نظم وضبط کی صورتحال کو کافی خستہ بنا دیا اور ان کے نظریات کے برعکس کام کیا۔ اسی طرح سے کانگریس نے گذشتہ 70 سالوں سے غریبی ہٹا¶ کا نعرہ دیا لیکن زمینی سطح پر اس کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ مزدوروں اور محنت کش لوگوں کو عالمی یوم مزدور کی مبارک باد یتے ہوئے انہوں نے انکے مفاد کے لئے کام کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محنت کش و مزدوروں کے لئے کچھ نہیں کیا لیکن جیسے ہی وہ اقتدار میں آئے انہوں نے فورا ایک ہزار روپئے فی ماہ پنشن کا اعلان کیا جبکہ ‘شرمک سمّان یوجنا’ کے تحت مزدوروں کے لئے 3 ہزار روپئے پنشن دینے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اپنے حکومت کے میعاد کار میں کئے گئے کاموں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور آس پاس کے پالیمانی حلقوں کے بی جے پی امیدوار خاص طور سے موجود رہے ۔یواین آئی