ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے آر ٹی اے کا اجلاس طلب کیا

0
0

72روٹ پرمٹ کو ملی منظوری ، غیر قانونی پارکنگ پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری
عارف قریشی
راجوری ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے یہاں آرٹی اے کا ایک اہم اجلاس طلب کی جس میں 72روٹ پرمٹ کو منظوری دی گئی ۔وہیں اس اجلاس میں ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس اور اے آڑ ٹی او راجوری انظار رانا نے شرکت کی ۔اجلاس میں اے آر ٹی او موصوف نے پسماندہ اور دور دراز کے علاقہ جات مندگالا، سیل سوئی، فیضامود، کھانی گالا، دلہیری کی عوام کی پریشانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ان علاقہ جات میں مزید گاڑیوں کی ضرورت ہے تاکہ مقامی عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جی ایس بی یو سڑک کا معاملہ حل کیا جا سکتا ہے اگر یونیورسٹی انتظامیہ صبح کے وقت طلباءکیلئے گاڑیوں کا انتظام کر سکے۔بعد ازاں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ضلع کمشنر کی صدار میں 72 روٹ پرمٹ کو بھی منظوری دی ۔اس دوران ضلع کمشنر نے اے آڑ ٹی اوکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گجر منڈی اور جواہر نگر میں غیر قانونی پارکنگ پر کڑی کاروائی عمل میں لائی جا ئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا