راجوری میں عالمی یوم مزدور پر اہم تقریب کا انعقاد

0
23

عوام کو ہندی اور اردو میں بی او سی ڈبلیو اسکیم کے متعلق کتابچے تقسیم کئے گئے
عارف قریشی
راجوری عالمی یوم مزدور کے موقع پر ضلع راجوری میں ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر لیبر محکمہ نے مندر گالا اور کوٹرنکہ میں جانکاری کیمپوں کا انعقاد کیا ۔وہیں محکمہ نے کئی مقامات پر دورہ کر کے جائزہ لیا کہ کوئی بچہ تو مزدوری نہیں کر رہا ۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد کی ہدایات پر کام کی جگہ پر مزدوروں کو سہولیات بہم کرنے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر راجوری انگریج سنگھ کی قیادت میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر دورے بھی کئے گئے تاکہ لوگوں سرکاری اسکیموں اور قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کی جا سکے ۔اس دوران ایک بڑی تعداد میں ورکران اور مزدوروں نے ان تقاریب میں شرکت کی ۔وہیں محکمہ کی جانب سے عوام کو ہندی اور اردو میں بی او سی ڈبلیو اسکیم کے متعلق کتابچے بھی تقسیم کئے گئے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ لیبر کمشنر راجوری گریف کے اشتراک سے پانچاندرا مراکز کا قیام عمل میں لایا تاکہ غیر منظم ورکران کا پنشن کیلئے اندراج کیا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا