یو این آئی
الور´// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ کانگریس نے مکمل طور پر ملک کو بانٹنے والی سیاست کی ہے اور مسٹر راہل گاندھی اسی راہ پر چل رہے ہیں۔ مسٹر شاہ نے آج راجستھان کے الور ضلع کے ب¸ ب¸ ران¸ میں منعقدہ پارٹی کے امیدوار بالک ناتھ کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جبکہ مسٹر گاندھی پالیسی ملک کو تقسیم کرنے کی طرح ہے ۔ کشمیر میں کچھ کشمیری رہنما¶ں کی طرف سے دوسرا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر کانگریس سے کوئی جواب نہیں آیا ، لہذا ایسا لگتا ہے کہ کانگریس اس کھیل میں بھی شامل ہے ۔ پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے الزام لگایا کہ پلوامہ حملے کے بعد جب فوج نے بالاکوٹ میں ہوائی کارروائی کی تھی تو سب سے زیادہ ماتم پاکستان میں تھا، لیکن اس سے بھی زیادہ ہندوستان میں راہل گاندھی کے گھر تھا، جبکہ پورا ملک اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور امریکہ ہی دو ملک ہیں جو اپنے جوانوں کا بدلہ چن چن کر لیتے ہیں ۔ اب ہندوستان بھی فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے تیسرا ملک بن گیا ہے ۔ یو این آئی