ایس ایس پی پونچھ کا سیول سوسائٹی ممبران کے ساتھ اجلاس

0
0

پولیس عوام کے اشتراق سے ہی اس وباءپر قابو پا سکتی ہے :رمیش انگرال
سید نیاز شاہ
پونچھ// سینئر سپرنٹیڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش انگرال نے یہاں اپنے دفتر میں سیول سوساٹی بار ایسوسیشن و معززین شہریوں سے ایک میٹنگ منعقد کی ۔جس میں مختلف مذاہب کے رہنماﺅں کے علاوہ دیگران نے شمولیت کی۔ ا س موقع پر عوام نے کہا کہ یہاں پر کئی نوجوان منشیات کے استعمال سے اپنی جانیں گنواں چکے ہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس کو ان نوجوانوں تک یہ نشہ آور اشیا ءپہچانے والوں کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر ہم بیماری کی جڑ تک نہیں جائیں گے تو اسکا علاج ناممکن ہے ۔معززین نے زور دے کر کہا کہ اس کالے کاروبار میں ملوث افراد کیلئے کچھ بڑا کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے پولیس اگر چوکسی اختیار کرے تو سب کچھ ممکن ہے ۔ان مرحوم نوجوانوں کے موبائل کالز و فرینڈ سرکل کو کھنگالنے سے کچھ پختہ ثبوت مل سکتے ہیں وہی ایس ایس پی رمیش انگرال نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس اس نشہ کے کالے کاروبار پرسنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور مزید اس میں سرعت لائی جائے گی اور میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس ضلع میں منشیات کاروباریوں پر نکیل کسیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور ہم سب مل جل کر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام کریں تانکہ اس وباءکو یہاں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا