ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے منی اسپورٹس اسٹیڈیم راجوری میں نو تعمیراتی پولین کا افتتاح کیا

0
0

کہا ضلع انتظامیہ اسپورٹس کے میدان میں نوجوانوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی
عارف قریشی
راجوری ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے چند ماہ قبل منی اسپورٹس اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن کا کام شروع کیا گیا تھا کا کام مکمل ہوا ۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے یہاں پویلین اور اپگریڈیشن کے مکمل ہوئے کام کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجوری اختر قاضی ، ضلع یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس آفیسر سورن سنگھ ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر راجوری عبدالکبیر اور دیگر افسران موجود تھے۔واضح رہے اسٹیڈیم کے کام کے بعد اس میں پانچ سو مزید سیٹوں کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ 25.65لاکھ روپئے کی لاگت سے یہ کام پایہ تکمیل پہنچا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منی اسٹیڈیم نوجوانان راجوری کو دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل سے انسان کی نشو نما ہوتی ہے ۔ موصوف نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اسپورٹس کے میدان میں نوجوانوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی تاکہ نوجوانوں کی قابلیت کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیورہ اسپورٹس اسٹیڈیم بھی زیر تعمیر ہے جس کے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا