’سیکورٹی کا کوئی انتظام ہی نہیں تھا ‘

0
0

جن لوگوں نے ووٹ کا استعمال کیا انہوںنے جمہوریت کا ساتھ دیا :غلام احمد میر
لازوال ڈیسک

سرینگرکانگریس کے ریاستی صدر نے کولگا م میں رائے دہند گان کی جانب سے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے پر لوگوں کی سراہنا کی تاہم گورنر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے مکمل انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ کی شدید نکتہ چینی کی۔ ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر نے کولگام ضلع میں لوگوں کی جانب سے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے پر رائے دہند گان کی زبردست سراہنا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چناو کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جو سیکورٹی کے لحاظ انتظامات کئے جانے تھے وہ زمینی سطح پر دکھائی نہیں دئے۔ انہوںنے کہاکہ چناو کمیشن کو اس سلسلے میں سخت نوٹس لینا چاہئے کہ کیونکر کولگام میں سیکورٹی کا پوری طرح سے خیال نہیں رکھا گیا ۔ غلام احمد میر کے مطابق کولگام جیسے حساس ضلع میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود بھی ضلع کے اکثر علاقوں میں سیکورٹی ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پہلے ہی کولگام ضلع میں سبھی پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس ذمرے میں رکھا تھا اس کے باوجود بھی سیکورٹی کا کئی پر بھی انتظام نہیں تھا۔ پی سی سی چیف کے مطابق جن لوگوں نے اپن ے ووٹ کا استعمال کیا وہ سراہنا کے قابل ہے۔ انہوںنے کہاکہ نور آباد ، دیوسر ، کولگام اور ہوم شالی بوگ میں لوگوں کی اچھی تعداد نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ غلام احمد میر نے آئندہ چناو مرحلے کے دوران فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا