کانگریس جموں کشمیر کی خصوصی پویشن کی حفاظت کی وعدہ بند :جی اے میر

0
0

عوام فرقہ پرستوں کوباہرکاراستہ دکھائے

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ریاست جموں کشمیر میں لوگوں کو علیحدہ کرنے کے علاوہ عوام کو گمرہ کرنے اور جھوٹی پر مبنی سیاست نے ریاست میں ماحول کو انتہائی خراب کر دیاہے ۔تاہم کانگریس جموں کشمیر کی خصوصی پویشن کی حفاظت کی وعدہ بند ہے ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر پردیش کانگریس صدر اور پارلیمانی نشست امیداور اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے کیا۔میر نے کہا پی ڈی پی کی فروخت کی وجہ سے مزکورہ دفعات کو خطرہ لاحق ہوا ہے ۔امیت شاہ کے حالیہ بیان کے تناظر میں انہوںنے کہا امیت شاہ تو اب بڑھاپے کی دہلیز پر ہیں وہ کچھ بھی بول سکتے ہیں ۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر اور لوک سبھا انتخابات کے اننت ناگ نشست کے امید وار غلام احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں لوگوں کو علاحیدہ کرنے ،جھوٹی اور گمرہ کن سیاست نے ریاست کا ماحول انتہائی خراب کر دیا ہے جس کے نتیجے میں جموں کشمیر تعمیر و ترقی میں بھی پسماندہ رہا ہے ۔ میر نے جنوبی کشمیر کے لوگوں سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ آپ سیکولر پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کرادا نبھائیں کیوںنکہ بقول ان کے یہی پارٹی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے حفاظت کی وعدہ بند ہے۔کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی ) کی وجہ سے ریاست جموں کشمیر کے خصوصی دفعات کو فروخت کرنے کی وجہ سے دفعہ370اور35Aکو خطرہ لاحق ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا پی ڈی پی وجہ سے ریاست جموں کشمیر میں ہر ایک چیز کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔انہوں نے بتایا جہاں ریاست میں لوگوں میں علاحد گی کا احساس پیدا کیا گیا ۔وہیں تعمیر و ترقی میں بھی ریاست پسماندہ رہی ہے ۔غلام احمد میر نے کہاجنوبی کشمیر کے عوام سے اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ فرقہ پرستوں کو ریاست سے باہر کا راستہ دکھا کر ملک کے سیکولر پارٹی کو مضبوط بنا کر اپنا ووٹ دیں ۔میر نے کہا کانگریس ریاستوں کے تینوں خطوں جن میں جموں ،کشمیر اور لداخ شامل ہے ۔لوگوںکے خو ہشات کااحترام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا پارٹی کا مقصد ہے کہ تینوں خطوں کی ہر ایک میدان میں یکسان تعمیر و ترقی اور لوگوں کے حقوں کی فراہمی ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میںآنے والے انتخابات کے دو مراحل میں لوگوں کو امتحان ہے جہاں لوگوں کے ووٹ کی مدد سے فرقہ پرستوں کو ریاست سے باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے ۔انہوںانہوں نے لوگوں انتخابات میں مکمل شرکت اور کانگریس کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا