امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا کو نئی نسل کیلئے ایٹم بم قراردیا

0
0

یواین آئی
ممبئی، ´//´بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا کو نئی نسل کے لیے ایٹم بم قرار دیاہے ۔امیتابھ بچن سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ‘ٹویٹر’، ‘فیس بک’ اور‘ انسٹااگرام’ پر کافی سرگرم ہیں. امیتابھ بلاگ پر بھی کافی فعال رہتے ھیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئی نسل کا ایٹم بم ہے کیونکہ اس کے ذریعے یوزرز اپنے خیالات رکھ سکتے ہیں اور ان کے پاس کسی بھی موضوع پر اپنے نقطہ نظر کو رکھنے کی صلاحیت ہے ، چاہیں وہ سیاسی ہو یا کچھ اور۔امیتابھ نے سوشل میڈیا کو لے کر اپنے خیالات کے بارے میں اپنے بلاگ پر لکھا ہے ، انہوں نے لکھا“سوشل میڈیا جدید نسل کا ایٹم بم ہے . اس کے پاس دشمنوں کے تئیں ٹھنڈا رد عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ ان کے گھٹنوں کے بل معافی مانگنے پر لا سکتے ھیں ۔دنیا میں سات ارب سے زیادہ لوگوں کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ سیاسی یا کسی دوسرے مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں”۔یو این آئی،

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا